الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

image

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کی فرح عظیم شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی غزالہ گولا بیگم، مینا اور شہناز عمرانی منتخب قرار پائیں۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی راحیلہ حمید درانی، ہادیہ نواز، ربابہ خان، جمعیت علماء اسلام (ف) کی شاہدہ رئوف، صفیہ، عوامی نیشنل پارٹی کی سلمیٰ بی بی اور نیشنل پارٹی کی ام کلثوم کامیاب قرار پائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US