نمل یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

image

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی تھے جبکہ افتتاحی تقریب میں معروف شارٹ سٹوری رائٹر شاہد حمیدصاحب تھے۔

اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد کیانی، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر سفیر اعوان، مہمان سکالرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کانفرنس میں امریکا، نیو یارک، آسٹریلیا اور پرتگال کی یونیورسٹیز کے پروفیسرزسمیت مجموعی طور پر 54 مقالے پیش کئے گئے جن پر سیر حاصل مباحثے کئے گئے

۔ سپیکرز نے مقامی فن پاروں اور مصنفین کی عالمی پذیرائی نہ ہونے اور اس کے مقامی ادب اور چافت پر اثرات کے حوالے سے بات چیت کی۔ کانفرنس میں اعادہ کیا گیا کہ اگر مقامی زبانوں اور مقامی اقدار کی عالمی طور پر تشہیر کی جائے تو بین الاقوامی طور پر خطے کی پہچان کرائی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مقامی زبانوں اور ثقافت کے بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر زبان کی اپنی چاشنی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی سطح پر اسے فروغ دیا جائے اور مقامی ادب و تاریخ کی بین الاقوامی سطح پر رسائی کو یقینی بنایا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US