پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

image

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مسلم لیگ (ن) کو 17 نشستیں ملی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، نزہت صادق، مسرت آصف خواجہ، سیما معین الدین جمیلی،

شزہ فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم، وجیہہ قمر، زیب جعفر، کرن عمران، انوشہ رحمن خان، زہرہ ودود فاطمی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر اور شہناز سلیم ملک جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر، استحکام پاکستان پارٹی کی منزہ حسن اور پاکستان مسلم لیگ کی فرخ خان کامیاب قرار پائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US