اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق قائمہ کمیٹی کامسٹیک کا یمن کے لئے 85 فیلوشپس کا اعلان

image

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):پاکستان میں قائم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق قائمہ کمیٹی کامسٹیک نے یمن کے لئے 85 فیلوشپس کا اعلان کر دیا۔

اس حوالہ سے جمعہ کو کامسٹیک کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کوآرڈنیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور پاکستان میں یمن کے سفیرمحمد مطاہر الاشبی، پاکستان اور کامسٹیک کی رکن جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یمنی سکالرز کے لئے 85 فیلوشپس کامسٹیک کنسورشیئم کے رکن اداروں اور کامسٹیک کی طرف سے پیش کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ یمنی سائنسدانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کامسٹیک نے یمن پروگرام کا اعلان جون 2022 میں کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US