پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

image

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو ٹیلی فون کیا اور ایران کی قیادت اور عوام کی جانب سے نگراں حکومت کو پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے برادر عوام کی جانب سے نیک خواہشات کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ رواں ماہ کے شروع میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سرکاری مصروفیات مکمل طور پر بحال ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US