ن لیگ قومی اسمبلی میں 107 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی

image

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔

انتخابات 2024، 42 فیصد نئے چہرے پارلیمنٹ کا حصہ بن گئے

الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ قومی اسمبلی میں 107 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے،قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی جنرل نشستوں کی تعداد 84 ہے،مسلم لیگ ن کو 23 مخصوص نشستیں الاٹ کی گئیں،ن لیگ کو قومی اسمبلی میں خواتین کی19،اقلیتوں کی4 مخصوص نشستیں الاٹ ہوئیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں81جنرل نشستیں ہیں،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹنمٹ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں 8 کامیاب ارکان کو آزاد برقرار رکھا ہے۔

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں 68 نشستیں ہیں،قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی 54 جنرل نشستیں ہیں،پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں 14 مخصوص نشستیں الاٹ  ہوئیں،پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 12، اقلیتوں کی 2 مخصوص نشستیں ملیں۔

جے یو آئی کی نشستوں کی تعداد 7،ق لیگ5، آئی پی پی کے ارکان کی تعداد 4 ہے،مسلم لیگ ضیاء،ایم ڈبلیوایم، پی کے میپ،بی اے پی،بی این پی اور نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔

بلوچستان اور سندھ حکومت سے گندم کے سرکاری نرخ برقرار رکھنے کی استدعا

قومی اسمبلی کے ایک حلقے میں انتخابات نہیں کروائے گئے،2 کےنوٹیفکیشن روک رکھےہیں،قومی اسمبلی میں خواتین کی 22، اقلیتوں کی 3نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے یا نہ کرنےکافیصلہ سوموار کو کیا جائے گا،سنی اتحادکونسل کومخصوص نشستیں نہ ملنےپربچ جانے والی25نشستیں دیگرجماعتوں میں تقسیم کردی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US