کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر پابندی

image

کراچی: نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔

نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی شرپسندی اور غیر قانونیت کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے پاس اب کوئی بہانہ نہیں، فیصل کریم کنڈی

حارث نواز نے کہا کہ عوام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US