پارلیمنٹ لاجز میں سابق ارکان اسمبلی سے رہائشگاہیں خالی کرانے کیلئے آپریشن

image

نئے ارکان قومی اسمبلی کو رہائشگاہیں الاٹ کرنے کیلئے سابقہ ممبران اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کو خالی کرانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

نوٹس کی مدت پوری ہونے کے بعدرضاکارانہ طور پر لاجز خا لی نہ کرنے والے 8 سا بق ممبران کے خلاف گزشتہ روز سی ڈی اے کے عملہ نے آپریشن بھی کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اراکین کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہیں مانگ لیں

آپریشن کے دوران سابق ایم این اے منورہ بیگم کی رہائش گاہ کو سر بمہر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے لاج خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ لاج نئے ممبر زبیر خان کو الاٹ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سابق ممبر مو لا نا صلاح الدین ایوبی کے لاج کا قبضہ لیکر ان کا سامان باہر رکھ دیا گیا ۔ یہ لاج نئے رکن صدیق خان بلوچ کو الاٹ کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US