آئی ایم ایف کا یوکرین کو 88 کروڑ ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ

image

ٹوکیو۔24فروری (اے پی پی):آئی ایم ایف کا یوکرین کو 88 کروڑ ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے، جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے ،کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے عہدیداروں نے یوکرین کی مدد کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر یوکرینی حکام کے ساتھ تقریباً 88 کروڑ ڈالر کی رقم جاری کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ا

دارے نے یوکرین میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِ نو اور اقتصادی بحالی کے فروغ میں مدد کے لیے گزشتہ سال مارچ میں 15.6 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری دی تھی۔فنڈز کی وصولی کے لیے یوکرین کو بدعنوانی کے سدباب کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات جیسی مختلف شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا انتظامی بورڈ کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US