سعودی پراسیکیوٹر جنرل کی ترکیہ کے وزیرانصاف یلماز سے ماقات

image

ریاض۔24فروری (اے پی پی):سعودی پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے جمہوریہ ترکیہ کے دورے کے موقع پر وزیرانصاف یلماز سے انقرہ میں ملاقات کی۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اےکے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر علاوہ ازیں عالمی عدالتی امور میں مشترکہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سرحد پار جرائم کے انسداد اور اس ضمن میں دونوں برادر ملک کی عدالتی اداروں کے کردار اور اس حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں کو فعال کرنے کےلیے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ترکیہ میں سعودی عرب کے سفیر فہد بن اسعد ابو النصر بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US