سائفر ، توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی اپیلوں پر خصوصی بینچ تشکیل ، پیر کو سماعت ہو گی

image

سائفر اور توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

رجسٹرار ہائیکورٹ نے پیر کو بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اپیل بھی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

توشہ خانہ اور سائفر کیس کے فیصلے کیخلاف ہم ہائیکوٹ میں اپیل فائل کریں گے، بیرسٹر گوہر

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنے گا۔

علاوہ ازیں سائفر کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اپیلوں کی سماعت بھی پیر کو ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US