عدالت پیش نہ ہونے پر نومنتخب ایم این اے خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے این اے 48 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر اسد عمر اور علی نواز اعوان نے عدالت میں سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کر دیئے گئے۔

فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسد عمر اور علی نواز اعوان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر خرم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

علاوہ ازیں اسد عمر اور علی نواز اعوان نے مقدمے سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کر دیں جس پر عدالت نے دلائل طلب کر کے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US