اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کے انتخابات کیلئے منعقد ہونے والے اجلاس کیلئے میڈیا کے نمائندوں کیلئے نئے پریس گیلری کارڈ جاری کئے جائیں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پریس گیلری کیلئے جاری کئے گئے پرانے کارڈ منسوخ ہو چکے ہیں ،لہٰذا پرانے کارڈ پر پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے کہاگیا ہے کہ وہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے اپنے نئے کارڈ کے اجرا کیلئے رابطہ کریں ۔پریس گیلری میں صرف نئے کارڈ کے حامل میڈیا کے نمائندوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔پریس گیلری میں محدود نشستیں موجود ہیں لہذا کسی بد نظمی سے بچنے اور سیکورٹی ایشو ز کے پیش نظر پریس گیلری میں موجود نشستوں کے مطابق کارڈ جاری کئے جائیں گے۔تمام میڈیا نمائندوں سے درخوست ہے کہ وہ پارلیمنٹ ہاوس میں داخلےکے موقع پر اپنے کارڈ اویزاں رکھیں اور سیکورٹی پر مامور عملے سے تعاون کریں۔