پنجاب اسمبلی کےاحاطہ سےکسی کو گرفتارکیاگیاتویہ نہیں ہونےدوں گا،اسپیکرپنجاب اسمبلی

image

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کےاحاطہ سےکسی کو گرفتارکیاگیاتو میں یہ نہیں ہونےدوں گا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران اسپیکرسبطین خان کا کہنا تھا کہ یہ مال روڈاور چیئرنگ کراس کی نہیں بلکہ پنجاب اسمبلی کی اتھارٹی ہے، مجھے کسی نے ابھی تک پروڈکشن آرڈرکی درخواست نہیں کی ہے۔

پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو دو روز میں معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی اسلم اقبال نےابھی تک حلف نہیں اٹھایا وہ پشاورہائیکورٹ کی ہدایت پرآئیں گے اور حلف بھی اٹھائیں گے۔

انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی کےاحاطہ سےکسی کو گرفتارکیاگیاتویہ نہیں ہونےدوں گا۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو جائے گا۔

اسمگلروں کی لڑائی، پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی ایجنڈا بے نقاب

اسپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بچھڑ کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض اور ن لیگ کے ملک ظہیر اقبال چنڑ ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تعداد کےاعتبار سے مسلم لیگ ن کے امیدوارزیادہ ہیں ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US