علیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست پی پی149چھوڑدی

image

استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کے صدر عبد العلیم خان نے لاہور سے صوبائی نشست چھوڑ دی۔

سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان این اے117سے قومی اسمبلی کا حصہ ہوں گے، اس حوالے سے صدر آئی پی پی نے الیکشن کمیشن کوبھی آگاہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو دو روز میں معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت

خیال رہے کہ آئی پی پی رہنما عبدالعلیم خان نے لاہور سے قومی و صوبائی سیٹوں پر عام انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے جیتی ہوئی نشست چھوڑ دی۔

پنجاب اسمبلی کےاحاطہ سےکسی کو گرفتارکیاگیاتویہ نہیں ہونےدوں گا،اسپیکرپنجاب اسمبلی

مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حلقہ این اے 119 سے دستبردار ہوگئیں۔ سینیئر لیگی نائب صدر پی پی 159 کی نشست سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گی۔

مریم نواز نے این اے 119 سے دستبرداری کا خط الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے، جس پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کروائے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US