ٹی ڈی سی پی اور اے جی ٹور کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

image

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)اور اے جی ٹور کے درمیان سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو ان مقامات کے بارے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب پیٹریاٹہ چیئر لفٹ کے مقام پر منعقد ہوئی جس میں ٹی ڈی سی پی کے ریجنل منیجر اور اے جی ٹور کے ایک عہدیدار نے دستخط کئے۔

ہفتہ کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر ٹی ڈی سی پی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ریجنل منیجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کا مقصد سیاحت کے فروغ اور پنجاب بھر میں نئے سیاحتی مقامات اور تفریحی مقامات کو اجاگر کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے جی ٹور ٹی ڈی سی پی کے سیاحتی مقامات کو مزید پرکشش اور خوشگوار بنانے کیلئے موثر اقدامات کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US