پنجاب اسمبلی کے ایوان میں سپیکر کے انتخاب کا عمل جاری

image

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں سپیکر کے انتخاب کا عمل جاری ہے جب کہ ارکان اسمبلی پر امن طریقے سے ووٹ کاسٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا، سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا، حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے ہے، ڈپٹی اسپیکر کے لیے ن ليگ کے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مقابل ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان کو اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے اسپیکر کا انتخاب نہیں روک سکتے، پنجاب اسمبلی کے احاطے سے کسی کو گرفتار نہیں کرنے دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US