ملک کے 14ویں صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

image

ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو ہو گا،حکومتی اتحادی جماعت کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہونگے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے صدارتی انتخاب کے حوالے سے آج شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے ، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد سینیٹ الیکشن سے پہلے صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی حلف برداری کے فوری بعد ہی صدارتی انتخابات ہو گا ، حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے آصف علی زرداری متفقہ امیدوار ہیں ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US