جب آئی ایم ایف کو خط لکھا جائے گا تو وہ سب کے سامنے آ جائے گا، رؤف حسن

image

ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت پانچ سال مکمل کر سکے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس ” میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت مانگی گئی ہے ،بیرسٹر گوہر کا دور بہت اچھا تھا ، انہوں نے بہت حوصلے کے ساتھ پارٹی کو لیڈ کیا ہے۔

ملک کے 14ویں صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

انہوں نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر دوبارہ آتے ہیں تو اسی جذبے اور لگن سے کام کریں گے ، بیرسٹر علی ظفر کی اپنی مجبوری ہے ، وہ بھی چیئرمین شپ کیلئے بہترین امیدوار تھے۔

ہمیں امید ہے کہ عدالتوں سے ہمیں ریلیف ملے گا، آئی ایم ایف کو ابھی تک خط نہیں لکھا گیا، اور جو خط لکھا جانا ہے اس کا کنٹینٹ بھی سامنے نہیں آیا ۔ ہم جب خط لکھیں گے تو وہ سب کے سامنے آ جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلیوں کے اندر رہ کر اپنا کردار ادا کریں گے، لیگل آپشن کو استعمال کریں گے تاکہ ہمیں ریلیف ملے۔ ہم پر امن احتجاج کے آپشن کو بھی اوپن رکھیں گے، اسمبلی میں بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو غلط پالیسیوں پر یاددہانی کرواتے رہیں گے ، مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت پانچ سال مکمل کر سکے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US