سنی اتحاد کونسل نے اپنا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے ،مریم اورنگزیب

image

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے اپنا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز صوبےکی ترقی کیلئے روڈ میپ اور پنجاب بھرکی خواتین کیلئےبھرپور اقدامات کااعلان کریں گی۔ اللہ تعالی نےایک بارپھروزارت عظمیٰ اوروزارت اعلیٰ کامنصب ن لیگ کودیا۔

سنی اتحاد کونسل کاوزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار تبدیل

انکا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نےمیاں اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب احمد خان کو پنجاب  کی وزارت اعلی کیلئے نامزد کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان وزیراعلیٰ کےانتخاب سے متعلق  شیڈول کا اعلان کرینگے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US