پیپلز پارٹی نے 12 مئی واقعات کی یاد تازہ کر دی، عبدالغفور حیدری

image

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں 12 مئی کے پرتشدد واقعات کی یاد تازہ کر دی۔

جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے یو آئی کے پرامن کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ سے پیپلز پارٹی کا حقیقی چہرہ سامنے آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کو یرغمال بنا کر جے یو آئی کے نہتے کارکنوں کو غنڈہ گردی کے ذریعے روکنا چاہتی ہے۔ اپنے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو منا لیا، ساتھ دینے کا اعلان

واضح رہے کہ عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، تحریک انصاف و دیگر جماعتوں نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ایوان کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا۔

پولیس نے پریس کلب جانے والی جے یو آئی کی ریلی کو شارع فیصل پر کارساز کے قریب روکا تو کارکنان نے وہیں پر دھرنا دے دیا۔ جس پر پولیس نے جے یو آئی کارکنان پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US