سعودی عرب کے دوطیارے غزہ کےلیے امدادی سامان لے کر العریش ایئرپورٹ پہنچ گئے

image

ریاض۔25فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دوطیارے غزہ کےلیے امدادی سامان لے کر العریش ایئرپورٹ پہنچ گئے۔سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دوطیارے غزہ کےلیے امدادی سامان لے کر مصر کےالعریش ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

دونوں طیاروں میں مصری ہلال احمر کو فراہم کی جانے والی دو ٹرانسپورٹ گاڑیاں اور دو فورک لفٹس ہیں۔مذکورہ امداد سے غزہ کےلیے العریش ایئرپورٹ پہنچنے والے امدادی سامان کی منتقلی کے عمل کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ پٹی کے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے فضائی اور سمندری راستے سے امدادی مہم جاری ہے۔ اب تک 40 طیارے امدادی سامان لے کر العریش ائیرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US