مکہ اور مدینہ میں کاروبار کرنے والے 357 ہوٹل سیل

image
مکہ مکرمہ ۔25فروری (اے پی پی):سعودی وزارت سیاحت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 357 ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو پرمٹ کے حصول سے پہلے رہائشی سہولتیں فراہم کرنے پر سیل کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق وزارت سیاحت کی نگران ٹیموں نے تفتیشی مہم کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےپرمٹ کے بغیر کاروبار کرنے والے 357 ہوٹل سیل کر دیئے۔

نگران ٹیموں نے مکہ مکرمہ میں ساڑھے تین ہزار تفتیشی دورے کیے جس میں ایک ہزار650 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 298 ہوٹلوں کو بغیر پرمٹ رہائشی سہولتیں فراہم کرنے پر سیل کیا ۔دوسری جانب مدینہ منورہ میں وزارت سیاحت کی ٹیموں کی جانب سے دو ہزار200 تفتیشی دورے کیے گئے اس دوران ایک ہزار خلاف ورزیاں سامنے آئیں جبکہ 59 ہوٹلوں کو سیل کیا ۔وزارت سیاحت نے انتباہ کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں 10 لاکھ جرمانہ، ہوٹل کو سیل کرنا یا دونوں سزاؤوں کا اطلاق کیا جاسکتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US