نیوزی لینڈ میں زخمی پرندوں کے علاج کے لیے پہلا ہسپتال

image

ویلنگٹن۔25فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ میں زخمی پرندوں کے علاج کے لیے پہلا ہسپتال کھول دیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق آکلینڈ شہر سے تین گھنٹے کی مسافت پر کیریکیری کے علاقے میں زخمی پرندوں کے علاج کے لیے کھلے گئے مخصوص ہسپتال سے پہلے کیوی پرندے کا علاج کیا گیا جو سوئمنگ پول میں گرنے سے زخمی ہوا تھا۔’سپلاش‘ نامی اس کیوی پرندے کو پرندوں کے ڈاکٹروں نے علاج اور دیکھ بھال کے بعد صحت کی بحالی کے راستے پر گامزن کیا۔

کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کیوی ہسپتال اپنی نوعیت کا نیوزی لینڈ میں پہلا منصوبہ ہے۔اس کی تعمیر مقامی کنزویشن گروپ ’کیوی کاسٹ‘ کی مدد سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ 26 ہزار براؤن کیوی جنگلوں میں پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 2008 میں 25 ہزار تھی جب کنزرویشنسٹس نے ان کو لاحق خطرے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے اس قومی پرندے کی آبادی میں اضافہ زیادہ تر ان کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپس کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے جو اس پر حملہ کرنے والے پرندوں کو بھگاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US