نئے منتخب وزیر اعظم جمعرات یا جمعہ کو حلف اٹھائیں گے

image

نئے منتخب وزیراعظم یکم مارچ تک حلف اٹھا لیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب جمعرات 29 فروری یا جمعہ یکم مارچ 2024 کو ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔

وزیراعظم کے عہدے کا انتخاب قومی اسمبلی 28 یا 29 فروری کو کرے گی، اس طرح یکم مارچ تک ملک کے 24 ویں وزیراعظم حلف اٹھا لیں گے۔

الیکشن کے بعد اب وزیراعظم اور صدر کا انتخاب کیسے ہوگا؟

حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر  بابر، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وفاقی کابینہ کے ارکان،غیر ملکی سفراء، ہائی کمشنرز ، اعلیٰ سول و عسکری عہدیداران، سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے ججز،وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ،  گورنرز اور دیگراعلیٰ شخصیات مدعو ہوں گی۔

سنی اتحاد کونسل کاوزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار تبدیل

امکانی طور پر قومی اسمبلی آنئدہ بدھ/جمعرات کو مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو شو آف ہینڈ کے ذریعے قائد ایوان چنے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US