بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ، بیشتراضلاع میں موسم ابرآلود ہوگیا۔
ن لیگ قومی اسمبلی میں 107 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی
کوئٹہ میں آسمان پر بادل چھا گئے، آج رات سے بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں صبح کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
آج سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ،پنجگور، گوادر، تربت، کیچ اورمکران میں آج موسلادھار بارش متوقع ہے۔
انتخابات 2024، 42 فیصد نئے چہرے پارلیمنٹ کا حصہ بن گئے
چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار، کیچ، واشک میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے،قلات، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔