ٹیکسلا کچہری کے باہر خاتون پر تشدد کرنے والے اے ایس آئی کو محکمہ سے برخاست کر دیا گیا

image

 ٹیکسلا کچہری کے باہر خاتون پر پولیس کے بیہمانہ تشدد کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد متعلقہ اے ایس آئی کو محکمہ سے برخاست کر دیا گیا۔

تھانہ ٹیکسلا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جیب تراشی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم بصیر ٹیکسلا کچہری کے باہر موجود ہے جس پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزم بصیر خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

راولپنڈی ، شہری پر تشدد کرنیوالا اے ایس آئی معطل ، گرفتار کر لیا گیا

اسی دوران ملزم کی ماں نے بیٹے کی گرفتاری کو روکنے کی کوشش شروع کر دی، پولیس اہلکاروں نے ملزم کی ماں کو پہلے دھکے مار کر پیچھے دھکیلا اور ملزم کوزبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈال دیا۔

پولیس اہلکار ملزم کو بھی سرعام تشدد کا نشانہ بناتے رہے، پولیس اہلکار ملزم کی گرفتاری کے بعد موقع سے روانہ ہونے لگے تو ملزم کی ماں نے پولیس گاڑی کا دروازہ پکڑ لیا جس پر پولیس اہلکاروں نے دوبارہ دھکے دیے اور خاتون کو تھپڑ بھی مارے۔

گوجرانوالہ: نوجوان لڑکی پر سرعام تشدد کرنے والا اے ایس آئی گرفتار

پولیس تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے تشدد میں ملوث اے ایس آئی امتیاز ناصر کو محکمہ سے برخاست کر دیا۔

خالد ہمدانی نے کہا کہ ‏خواتین سے بدتمیزی اور ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں،اختیارات سے تجاوز کرنے اور محکمانہ وقار کو ٹھیس پہنچانے والوں کے لیے راولپنڈی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US