کراچی۔ 25 فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےضلع حیدرآباد کے صدر و ڈپٹی مئیر صغیر قریشی سے ان کی بڑی بہن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جاری تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے مرحومہ کے لیے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کی۔