مردان، تھانہ شیرگڑھ پولیس کی کارروائی ، 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد

image

پشاور۔ 25 فروری (اے پی پی):مردان کے تھانہ شیرگڑھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔مردان پولیس کے مطابق تھانہ شیرگڑھ پولیس نے ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کے احکامات، ایس پی صدر ڈویژن خالد خان کی ہدایات،

ڈی ایس پی صدر سرکل گل ولی خان کی نگرانی اور ایس ایچ او لطیف خان کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم رستم ساکن جان خان کالونی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2042 گرام چرس برآمد کر لی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزم کے خلاف تھانہ شیرگڑھ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US