چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،5ملزمان گرفتار،غیرقانونی اسلحہ اور شراب برآمد

image
چنیوٹ ۔ 25 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے5ملزمان گرفتار،غیرقانونی اسلحہ اور شراب برآمدکرلی ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد پسٹل اور 100 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی،گرفتار ملزمان میں لیاقت، شریف، صہیب، منیر اور الیاس شامل ہیں جن کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اورمزیداہم انکشافات متوقع ہیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل ہے، جرائم کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے، آپ کے علاقہ میں کسی ایمرجنسی یا جرائم کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری اطلاع دیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US