خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خاتون رکن کو دینے کا فیصلہ

image

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خاتون رکن اسمبلی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال سے منتخب خاتون رکن اسمبلی ثریا بی بی نے ڈپٹی اسپیکر شپ میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ڈپٹی اسپیکر شپ کا عہدہ ثریا بی بی کو دینے کا حتمی فیصلہ آج یا کل کیا جائیگا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی کے 71 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی بھی ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے امیدوار ہیں ، بابر سلیم اور قاسم علی شاہ کے انکار کے بعد ثریا بی بی اور شیر علی آفریدی نے ڈپٹی اسپیکرشپ میں دلچسپی ظاہر کی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں اپوزیشن نے وزیرِ اعلیٰ کے لیے امیدوار لانے کا اعلان کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US