پنجاب کابینہ ، ن لیگ کے 20،پیپلزپارٹی اور ق لیگ سے 2،2 اورآئی پی پی سے ایک وزیربنانے کاامکان

image

پنجاب میں کابینہ کی تشکیل پر مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

اویس قادرشاہ سپیکر سندھ اسمبلی منتخب

ن لیگ کے 20،پیپلزپارٹی اور ق لیگ سے 2،2 اورآئی پی پی سے ایک وزیربنانے کاامکان ہے ،ن لیگ سے مریم اورنگزیب ،سلمان رفیق ، عمران نذیر،بلال یسین،رانا محمد اقبال ، منشا اللہ بٹ،عظمیٰ بخاری و دیگر کوصوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی سے سید علی حیدر گیلانی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے،آئی پی پی کے ملک غضنفر عباس چھینہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل9 سے باہر

ق لیگ کے چودھری شافع حسین کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ،مریم نواز کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوتے ہی پہلے مرحلہ کی صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US