اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 7 زیارت ہرنائی میں ریٹرننگ آفیسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد حنیف نورزئی کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ زیارت محمد صادق متبادل ریٹرننگ آفیسر ہوں گے۔