پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے وزیراعلی پنجاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
مریم نواز نے وزیراعلی کیلئے کاغذات نامزدگی سیکریٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کو جمع کروا دیے ہیں۔جبکہ سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی چودھری عامر حبیب کو جمع کرا دیے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی
خیال رہے کہ کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی سکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے، کل بروز پیر 11 بجے اسمبلی اجلاس میں قائد ایوان کا چناؤ ہوگا۔