وفاقی حکومت کی مدت سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے اتحادی جماعتوں کی بننے والی حکومت کی مدت سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دو سال تک چلے گی آگے چل کر مسائل کا  سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کی جانب سے مسائل پیدا کرنے کی کوششیں کی جائیں گی لیکن ان کے ہاتھ ناکامی کے سوا کچھ نہیں آئےگا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی، اپوزیشن جماعتوں کاوزیراعلی کیلئے اپنا متفقہ امیدوار لانے کا اعلان

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا آئندہ دو سال تک کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US