الیکشن کمیشن میں میاں محمد نواز شریف کی درخواست سمیت اہم کیسز کی سماعت پیر کوالیکشن کمیشن کے دو بنچ کریں گے

image

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں میاں محمد نواز شریف کی درخواست سمیت اہم کیسز کی سماعت کل پیر کو الیکشن کمیشن کے دو بنچ کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق بنچ نمبر 1 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے امیدوار محمد نواز شریف، این اے 87 خوشاب سے عمر اسلم خان، این اے 51 راولپنڈی سے محمد لطاسب ستی،

این اے 70 سے حافظ حامد رضا، این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خالد نواز، این اے 54 راولپنڈی سے عذرا مسعود، این اے 124 شانگلہ سے ملک توقیر عباس، این اے 151 ملتان سے مہربانو قریشی اور صوبائی اسمبلیوں کے چند حلقوں میں انتخابات کے حوالہ سے درخواستوں کی سماعت کرے گا جبکہ بنچ نمبر 2 میں این اے 21 مردان سے اعظم خان، این اے 11 شانگلہ سے سید فرین اور صوبائی اسمبلیوں کی بعض نشستوں پر سماعت کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US