نیشنل ہائی وے فائونڈیشن کی رہائشی کالونی میں تعمیری سرگرمیاں برق رفتاری سے جاری، نگراں وفاقی وزیر مواصلات نے جامع مسجد اور سکول کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا

image

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے فانڈیشن کی رہائشی کالونی میں تعمیری سرگرمیاں برق رفتاری سے جاری، نگراں وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے جامع مسجد اور سکول کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تعمیری عمل کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے این ایچ اے حکام کو تمام رہائشی سہولیات کی فراہمی اور تعمیری عمل معیاری اور بر وقت مکمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

ترجمان وزارت مواصلات کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پرچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند، چیئرمین این ایچ ایف نسیم خٹک و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ انہی دنوں وفاقی وزیر مواصلات اورچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بھر پور کوششوں سے این ایچ ایف اور ڈی ایچ اے کے مابین ایک اشتراکی معاہدہ بھی ہوا ہے جس کے تحت دونوں ہاسنگ سوسائٹیاں تعمیری عمل اورآپس میں ایک دوسرے کورابطہ سڑکوں پر آمد و رفت کی سہولت کی فراہمی میں بھر پور معاونت کریں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US