کون بنے گا چیئرمین پی ٹی آئی؟ 4امیدوار دوڑ میں شامل ہوگئے

image

چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاوقت ختم ہوگیا ہے۔

کراچی طیارہ حادثے کی فائنل رپورٹ 4سال بعد جاری

پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ کیلئےبیرسٹرگوہرنےانٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ،سندھ سےاشرف قریشی،بلوچستان سےمحمداسلم اورکےپی سےنویدانجم چیئرمین شپ کےامیدوار ہوں گے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل کیلئےعمرایوب کی قیادت میں15 رکنی پینل کےکاغذاتِ جمع کئے گئے۔

پنجاب کی صدارت کیلئےیاسمین راشد،محمدخان مدنی اوراسدحنیف نےکاغذات جمع کرادیے جبکہ سندھ کی صدارت کیلئےحلیم عادل،خاوندبخش اورغلام محمدکےکاغذاتِ نامزدگی موصول کئے گئے۔

کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ

بلوچستان کی صدارت کیلئےڈاکٹرمنیربلوچ کےعلاوہ5امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع کئے گئے،بلوچستان سےامیدواروں میں جعفرآغا،امین اللہ جوگیزئی،داؤدشاہ،عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں جبکہ کےپی کی صدارت کیلئےعلی امین گنڈاپورکی قیادت میں پینل کےکاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔

یاد رہے ملک بھرمیں تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات طےشدہ شیڈول کےمطابق3مارچ کوہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US