کراچی: قبرستانوں کے باہر پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت

image

ڈپٹی میئر کراچی کی جانب سے شہر میں موجود تمام قبرستانوں کے باہر پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔

ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیس لینے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ازخود فیس وصول کرنے والوں کو ہٹا دیا گیا۔

مری: برفباری کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ شروع، پارکنگ مافیا نے فیس 1800 روپے کردی

سلمان عبد اللہ مراد کا کہنا تھا کہ گاڑیاں دھونے والے چند افراد از خود فیس وصول کررہے تھے۔ کسی قبرستان کے باہر پارکنگ فیس سرکاری سطح پر وصول نہیں کی جارہی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US