علی امین گنڈاپور کا بغیر پارٹی وزیراعلیٰ کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ

image

نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیر پارٹی لڑینگے۔ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں بھی صوبائی صدارت کے لیے کاغذات جمع کرادیے۔

پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا فیصلہ آج، مریم اور مراد علی شاہ کی جیت یقینی

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حلف نہیں لیا، وہ اس وقت آزاد امیدوار ہیں۔

ایکٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US