انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔
لاہور پولیس نے تھانہ شاد مان میں درج دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی لاہور میں پیش کیا۔
توڑ پھوڑ کیس ، اسد عمر ، علی اعوان ، خرم نواز بری ، عمران خان کے پروڈکشن آرڈر پر جواب طلب
جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے 11 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔