پاک بحریہ کا مشق سی اسپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

image

پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی اختتامی تقریب کے موقع پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔

پاک بحریہ نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم 90 میزائلز سے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں مشترکہ عسکری ٹریننگ

میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US