‘شہربانو آپکا شکریہ’، مریم نواز کا اے ایس پی گلبرگ کو خراجِ تحسین

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز لاہور میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس پی گلبرگ شہربانونے عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہربانو آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔ اے ایس پی گلبرگ نے قانون اور انسانیت کا سر اونچا کیا، امید ہے پولیس فورس کا ہر فرداسی جذبے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US