اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی

image

پنشن کی ادائیگیوں کے بوجھ سے وقتی طور پر جان چھڑانے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62سال کرنے کی تجویز پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رضا مندی دے دی۔

وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی تھی جس میں پنشن کا شمار سروس کے آخری تین سالوں میں لی جانے والی تنخواہوں کے مطابق کرنے اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں 3فیصد کٹوتی کرنے کی تجاویز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یکسر مسترد کردیا۔

پاک بحریہ کا مشق سی اسپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62سال کرنے کی منظوری دے دی تاکہ وقتی طور پر خزانے پر ادائیگیوں کے بوجھ کو ٹالا جا سکے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت 2سال بڑھانے کی تجویز منظوری کرنے کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی او ایم پر وزارت قانون اور ای سی سی سے منظوری لینے کے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US