سندھ کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس شروع، پیپلز پارٹی کو ایوان میں واضح اکثریت حاصل ہے۔
نومنتخب اسپیکر اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی زیرِ نگرانی سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران ووٹنگ کے ذریعے نئے وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب کیا جائے گا۔
سندھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ہیں جن کا مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی سے ہوگا۔
مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ منتخب
پنجاب کی طرح سندھ اسمبلی میں بھی پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے جس کے باعث قوی امکان ہے کہ مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوجائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملنے کی توقع ہے جبکہ ان کے مقابلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کو 36 ووٹ مل سکتے ہیں۔