سائفر ، توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی اپیل پر ایف آئی اے اور نیب کو نوٹس

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ، بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر فدر اور بیرسٹر تیمور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو وکلاء سے اکیلے میں ملاقات کی اجازت دیدی

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی دو بہنیں اور  بھانجیاں بھی کمرہ عدالت موجود تھیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر نیب کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی دونوں کیسز میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جمعرات کے لیے نوٹس کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US