کرپشن کیس، فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد

image

جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کے کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے کرپشن کی۔

رشتوں کے بہانے ڈیٹا اکٹھا کر نیوالی ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی عائد

اس موقع پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جس زمین کی بات ہورہی ہے وہ میں نے خریدی تھی، لیکن مجھے نیب نے انکوائری میں کبھی نہیں بلایا۔

احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US