الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا5 رکنی بینچ کل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو کل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن تاحال روکے ہوئے ہیں۔