نگران وفاقی وزیرتعلیم مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا

image

نگران وفاقی وزیرتعلیم مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ

صدر مملکت عارف علوی نےوزیراعظم کی ایڈوائس پروزیر تعلیم کا استعفی منظور کرلیا۔

دوسری جانب نگران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنانے کیلئے صوبوں کیلئے 25 ارب روپے اور اسلام آباد کیلئے 70 کروڑ روپے کا پراجیکٹ منظور کیا ہے۔

سعودی عرب، غیرملکی گھریلو ملازمین کیلئے نئے قوانین متعارف

ایوان بالا کے اجلاس میں سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایجوکیشن اسٹیٹسٹکس جو کہ وزارت تعلیم کا ماتحت ادارہ ہے، ملک میں ہر پانچ سال بعد سروے کرواتا ہے کہ کتنے بچے سکول سے باہر ہیں، پچھلا سروے 2016-17ء میں ہوا تھا۔اس کے بعد 2021-22ء میں سروے کیا جس میں صرف اسلام آباد کے اعداد و شمار سامنے رکھتے ہوئے 81 ہزار بچوں میں سے 71ہزار بچے واپس سکولوں میں آ گئے تھے جس کا تناسب 86 فیصد بنتا ہے۔

گاڑیو ں کی خریداری ،بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا ء میں 25.6فیصد کمی

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو اس حوالے سے فعال کردار ادا کرنا چاہئے، اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم کا شعبہ صوبوں کوواپس چلا گیا ہے اور اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکولوں سے جتنے بچے باہر ہیں ان کو واپس لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پورے ملک میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنانے کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 25 ارب روپے مختص کئے ہیں اور اسلام آباد کیلئے 70 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US