محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرمیں بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ مر ی، گلیات اور گرد و نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، شمالی اور جنوب مغربی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
خضدار، قلات، تربت، کیچ، پنجگور، گوادر، آواران، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، زیارت، چمن اور پشین میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور بونیر میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔